’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی

Jun 27, 2021 | 09:58:AM
’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نوجوان ابھرتے تیز بالر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا، شہر میں میلے کا سماں تھا۔ مقامی افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے مقابلوں کے اختتام پر  گزشتہ روز ملتان سلطانز کے ہیرو  شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ، شہریوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے امڈ آئی ۔لوگ انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ، کئی منچلوں نے انکی گاڑی کےآگے خوب بھنگڑے ڈالے اور ’جئے شاہنواز دھانی ‘کے نعرے لگائے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر ﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہنواز دھانی پی ایس ایل میچوں میں20 وکٹیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔
 یہ بھی پڑھیں:   کورونا سےمزید 23 افراد کاانتقال،مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد