حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس،سندھ حکومت کا 29 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان

Jul 27, 2026 | 13:57:PM
 حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس،سندھ حکومت کا 29 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز سندھ بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، بااختیار اتھارٹیز اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گے۔

حکومت سندھ کے مطابق عام تعطیل کا اعلان حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان