ڈالر مزید سستا ہوگیا

Jul 27, 2023 | 11:34:AM
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزید 1.29روپے سستا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اسٹیٹ بینک کا اوپن ایکس چینج کمپنی کو ڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزید 1.29روپے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1.29 روپے کمی کے بعد 285 روپے 75 پیسے پر آگیا ہے۔  یاد رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کےبینک اکاؤنٹس منجمد

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 900 ہوگیا۔