بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری،نوکریاں ہی نوکریاں،بڑا اعلان ہو گیا

Jul 27, 2022 | 17:15:PM
 بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری،نوکریاں ہی نوکریاں،بڑا اعلان ہو گیا
کیپشن:  بیروزگار افراد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی،الگ الگ این او سی جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے لئےاچھی خبر آگئی،وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی 700 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

 جی ایچ کیو کی 310 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان پوسٹ میں گریڈ 7 تک 2246 آسامیوں خالی ہیں جن پر بھرتیاں کی جائیں گی،وزارت دفاع کے ماتحت محکمہ میں 383 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری،نیشنل سکیورٹی ڈویژن کی 9 آسامیاں،ڈی آئی جی جنگلات کی گریڈ 19 کی آسامی پر بھرتی ہوگی،بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی و باضابطہ قواعدو ضوابط ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر،نیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا ؟ تہلکہ خیز فیصلہ آگیا