سپریم کور ٹ کے فیصلے پر وزیراعظم کا سخت ردعمل 

Jul 27, 2022 | 00:04:AM
شہبازشریف ،بڑا اعلان
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کور ٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے اہم خبر