ایک سال سے زنجیر وں میں جکڑی خاتون بازیاب

Jul 27, 2021 | 16:30:PM
 ایک سال سے زنجیر وں میں جکڑی خاتون بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال سے زنجیر میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی نے بتا یا ہے کہ متاثرہ خاتون نے شوہر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا،جس کے بعد سگے بھائیوں نے نوکری کرنے سے روکنے اور خاوند کے خلاف کیس لڑنے پرایک سال سے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔

خاتون کے گلے اور ٹانگ میں زنجیر ڈالی گئی تھی،ڈی پی او صوابی شعیب  کے مطابق خاتون کو قید میں رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ چوتھے کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔