50، 55 ووٹ سےہرایا گیا.کشمیر الیکشن کوتماشہ ہی کہاجا سکتا ہے:رانا ثنا اللّٰہ

Jul 27, 2021 | 12:51:PM
50، 55 ووٹ سےہرایا گیا.کشمیر الیکشن کوتماشہ ہی کہاجا سکتا ہے:رانا ثنا اللّٰہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، ن لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔
 رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسماعیل گجر جیت گئے تھے لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں،ہمارے دور میں مہنگائی اتنی نہیں تھی جتنی اب ہے۔

یہ بھی پڑھیں پارک لین ریفرنس ۔۔سابق چیئر مین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار