پارک لین ریفرنس ۔۔سابق چیئر مین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار 

Jul 27, 2021 | 12:07:PM
 پارک لین ریفرنس ۔۔سابق چیئر مین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی احتساب بیور و (نیب ) نے پارک لین ریفرنس میں سابق چیئر مین سی ڈی اے فرخند اقبال کوگرفتار کرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین سی ڈی اے  کو نیب راولپنڈی نےگرفتارکیا،فرخنداقبال پرپارک لین کو118کینال سرکاری زمین دینےکاالزام ہے،ملزم نےماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظراندازکرکےمجرمانہ غفلت کاارتکاب کیا، سرکاری زمین ہونےکےباوجوددیگرملزموں سےملی بھگت کرکےاراضی پرائیویٹ کمپنی پارک لین کودی،سابق رکن میاں وحیدالدین سےملکرتمام اصل کاغذات بھی غائب کئے۔

نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم نےاشتہارات کاناجائز استعمال کیا۔ان وجوہات کی بناپرملزم فرخنداقبال کوگرفتارکیاگیاہے۔

سابق چیئرمین کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا اور بعد میں تفتیش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیںلاہور.. اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکارزخمی