میری بوتل کہاں ہے ؟راحت فتح علی خان نے ملازم کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Jan 27, 2024 | 19:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان  کی جانب سے اپنے ملازم پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے گھر پر موجود ہیں اور ملازم پر تشدد کر رہے ہیں  جبکہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ شور مچا رہے  ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے ؟اور اس کے ساتھ ہی وہ ملازم پر جوتوں اور گھونسوں کی بارش کر دیتے ہیں ، ویڈیو میں راحت کے علاوہ دیگر ملازم بھی نظر آ رہے ہیں لیکن کوئی بھی راحت فتح علی خان کو نہیں روک پاتا  جبکہ ملازم جان  بخشی کی دہائی دیتا رہا۔