عمران خان کیخلاف 5 سنگین نوعیت کے مقدمات ،جن میں گرفتاری ہو گی، سلیم بخاری

Jan 27, 2023 | 22:38:PM
عمران خان کیخلاف 5 سنگین نوعیت کے مقدمات ،جن میں گرفتاری ہو گی، سلیم بخاری
کیپشن: تجزیہ کار سلیم بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ( نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پانچ ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں جن میں گرفتاری ہو گی، وہ عوامی دباؤ ڈال کر عدالتوں سے ریلیف کی کوشش میں ہیں ،ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے 24 نیوز کے پروگرام دستک میں کیا ۔
سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ،نواز شریف ، آصف زرداری سمیت کوئی سیاسی لیڈر ان کے انتقام سے نہیں بچا ، اب معاشی صورتحال اور مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشان ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہے۔
 تجزیہ کار اور اینکر ثنا بچہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی اس وقت تک مشکل ہے جب تک ان کے لئے حالات سازگار نہیں ہو جاتے ، ثنا بچہ کا کہنا تھا عمران خان اب صرف عوام اور عدلیہ پر تکیہ کئے ہوئے ہیں، انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے زمان پارک میں عوامی شیلڈ تیار کر لی ہے ،اور دوسری جانب ان کے وکیل عدالتوں سے ریلیف کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔
 سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے الیکشن میں ممکنہ تاخیر کے حوالے سے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے، لیکن یہ الیکشن آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت نئی مردم شماری او حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہو سکتے ،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ مردم شماری کیلئے الیکشن کمیشن نے اس وقت کے وزیر اعظم کو 16 خطوط لکھے ،لیکن عمران خان نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا، اور مردم شماری کو التوا میں ڈالتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں مشترکہ مفادات کی کونسل کے ذریعے ریفرنس بھجوا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کی طبیعت پھر خراب،مزید2 اسٹنٹس ڈال دیئے گئے