اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کو دوٹوک جواب دیا اورکہا مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
عدیل ممتاز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یکطرفہ اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے انکار ممکن نہیں،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟ اہم خبر سامنے آگئی
پاکستانی سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔