یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟ اہم خبر آگئی

Feb 27, 2026 | 09:50:AM
یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل  کی قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت 68.18 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 70.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے تک اضافے کی توقع ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 275 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 282 روپے 50 پیسے تک پہنچ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق منظوری کے بعد یکم مارچ 2026 سے ہوگا، تاہم حتمی اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوہ سہارا کارڈ اسکیم 2026 کا باقاعدہ اعلان،رجسٹریشن جاری

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔