شائقین نے پی ایس ایل میں چار چاند لگادیئے، رمیز راجہ کا شکریہ 

Feb 27, 2022 | 20:08:PM
شائقین۔کرکٹ۔شکریہ۔تقریب ۔خطاب۔سٹیڈیم
کیپشن:  چیئر مین مین پی سی بی رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے کراﺅڈ نے پی ایس ایل میں چار چاند لگادئیے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی رنگارنگ اختتامی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔اس تقریب میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل جہاں جہاں بھی دیکھا گیا، شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام کرکٹ فینز کا خیال رکھنے کی کوشش کی، تمام سکیورٹی فورسز اور میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف