پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی؟ 

Feb 27, 2022 | 00:30:AM
پاکستان سپر لیگ، فائنل میچ، آج، 8کروڑ
کیپشن: پی ایس ایل سیون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پی ایس ایل سیون کی رنرز اپ ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ پی ایس ایل 7 کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔
 امپائر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔باﺅلر آف دی ٹورنامنٹ، فیلڈر آف جبکہ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35،35 لاکھ روپے ملیں گے۔آل راونڈر آف دی ٹورنامنٹ اور سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کو بھی 35 ،35لاکھ روپے ملیں گے۔پی ایس ایل 7 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وہ صرف فوجیوں کونہیں شہریوں کو بھی ماررہے ہیں،یوکرینی خاتون پھوٹ پھوٹ کر روپڑی