توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارہوگئیں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی

Dec 27, 2025 | 12:04:PM
توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے فیصلے کو  چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا۔

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
اپیل کا متن ہے کہ انعام اللہ شاہ جس کو برطرف کیا جا چکا تھا عدالت نے اس کے بیان پر انحصار کیا۔
اپیل کے متن میں کہاگیاہے کہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان بورڈ: انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کااعلان
بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔