ملتان بورڈ: انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شکیل سلطان )ملتان میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2025 کے نتائج کااعلان ہوگیا۔
امتحان میں 17 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے جن میں7 ہزار 35 امیدوار کامیاب قرار پائےجبکہ پاس ہونے کی شرح 40 اعشاریہ 28 فیصد رہی۔
پری میڈیکل گروپ میں پاس ہونے کی شرح سب سے زیادہ 53.69 فیصد رہی جبکہ پری انجینئرنگ میں پاس ہونے کی شرح 42.39 فیصد ریکارڈکی گئی۔
جنرل سائنس گروپ میں 37.23 فیصد طلبہ کامیاب قرارپائے ، ہیومینیٹیز گروپ میں سب سے زیادہ امیدوارپاس ہوئے جن کی شرح 35.67 فیصد رہی، کامرس گروپ میں پاس ہونے کی شرح 35.26 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوم اکنامکس گروپ میں 100 فیصد رزلٹ رہا۔
یہ بھی پڑھیں:اے ایم آئی میٹرز سے اضافی بلنگ کا معاملہ سامنے آ گیا
امتحانات کے دوران 29 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے،ملتان ضلع سے نقل کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13 تھی، نقل کیسز میں 9 طالبات اور 12 طلبہ شامل تھے جن میں 4 کو سزا دی گئی،کسی بھی نقل کیس پر اپیل زیر التوا نہیں،امتحانات کی نگرانی کے لیے 203 انویجیلیٹرز تعینات کئے گئے تھے۔