موسم سرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات پر پابندی عائد،مراسلہ جاری

Dec 27, 2025 | 09:27:AM
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات پر پابندی عائد،مراسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی سکولوں کواس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہےجبکہ مراسلے میں موسم سرماکی تعطیلات میں امتحانات لینا خلافِ ضابطہ قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پشاور میں سرمائی تعطیلات کے دوران امتحانات لینے پر پابندی عائد کرنے  کے بعد پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے نجی سکولوں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق سرمائی تعطیلات کے دوران نجی سکولوں میں امتحانات لینا خلافِ ضابطہ قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے پی ایس آر اے نے تمام نجی سکولوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ امتحانی شیڈول فوری طور پر واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیرافورس کا ساتویں گریڈ کی 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سرمائی تعطیلات میں امتحانات کا انعقاد قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اس لیے کسی بھی سکول کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پی ایس آر اے نے خبردار کیا ہے کہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔