پیرافورس کا ساتویں گریڈ کی 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع کیلئے الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا ۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ سات کی پانچ سو آسامیوں پر بھرتیاں کریگی ۔
سارجنٹ ڈرائیورزکی بھرتیوں کے لئے تمام اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیاہے، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ پاس اور ایل ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
امیدواروں کا فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ، درخواستیں آن لائن نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے جمع ہوںگی جسے جمع کروانے کیلئے پندرہ جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔