ویرات کوہلی کی کپتانی کپل دیو اور روہت شرما کی گواسکر سے ملتی ہے، شاستری

Dec 27, 2021 | 18:34:PM
سابق ,بھارتی, ہیڈکوچ ,روی شاستری
کیپشن: سابق بھارتی ہیڈکوچ روی شاستری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے  کہ ویرات کوہلی کی کپتانی نے انہیں کپل دیو کے دور کی یاد دلا دی ہے، جبکہ روہت شرما کی کپتانی کا انداز سنیل گواسکر سے بہت ملتا جلتا ہے ۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق ہیڈ کوچ نے نجی سپورٹس چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ“جب آپ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو دیکھیں گے اور ان کی کپتانی کا موازنہ کریں گے تو آپ کو سنی اور کپل یاد آئیں  گے۔ویرات کوہلی  کپل دیو کی طرح پرسکون ، فطری اور بہت ہی پرسکون انداز کے ہیں جبکہ روہت شرما گواسکر کی طرح کیلکولیٹیڈ، انتہائی ہنر مند، بہت پرسکون اور تخلیقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق  بھارت میں حال ہی میں روہت شرما کو وائٹ بال کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے کل وقتی کپتان کے طور پر تبدیل کرنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی ہے، جس میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بھی منقسم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور