دبنگ خا ن کی سالگرہ ، با ربی ڈول نے بھی دل کی با ت کہہ ڈا لی

Dec 27, 2020 | 22:36:PM
دبنگ خا ن کی سالگرہ ، با ربی ڈول نے بھی دل کی با ت کہہ ڈا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر بالی وڈ سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ سالگرہ پر بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام اسٹوری پر سلمان کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سلمان خان نے کورونا کے باعث ممبئی کے مضافات میں اپنے فارم ہائوس میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں سے جمع نہ ہونےکا بورڈ لگوا دیا ،جہاں ہر سال ان کے مداح ان کی ایک جھلک کے منتظر ہوتے ہیں۔کترینہ نے سلمان خان کی تصویرکے ساتھ لکھا ہے کہ ایک بہترین انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔سلمان خان اور کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ایک اچھی جوڑی میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔