جو ڈائن اپنے گھر میں آگ لگائے اسے خلائی نہیں شیطانی مخلوق کہا جاتا ہے،اختر مینگل

Dec 27, 2020 | 18:43:PM
جو ڈائن اپنے گھر میں آگ لگائے اسے خلائی نہیں شیطانی مخلوق کہا جاتا ہے،اختر مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ جو ڈائن اپنے گھر میں آگ لگائے اسے خلائی مخلوق نہیں شیطانی مخلوق کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی پر گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے رہنما اختر مینگل نے کہاکہ 70 سالوں میں سیاسی پارٹیوں کو توڑا اور آپس میں لڑایا گیا، آپ کے ناروا سلوک سے بنگلہ دیش علیحدہ ہوا۔
اختر مینگل نے کہاکہ سندھ میں رہنے والوں کو سندھی ، بلوچستان میں رہنے والوں کو بلوچی سمجھا جائے، پنجاب میں رہنے والوں کو پنجابی سمجھا جائے تو جمہوریت کا علم بلند ہو سکتا ہے ، جہاں عزت محفوظ نہیں ہوتی لوگ اس سر زمین کو چھوڑ کر جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم اس سر زمین پر چلنا چاہتے ہیں ،بچوں کو یتیم مت کرو ، اپنوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ۔