امریکا: سکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 افراد زخمی

Aug 27, 2025 | 22:23:PM
امریکا: سکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 افراد زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)امریکا کے شہر منیاپولس کے کیتھولک سکول میں فائرنگ سے دو طلبا ہلاک اور 14 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا، مسلح حملہ آور کے پاس رائفل، شاٹ گن اور پستول موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ اور دس سال تھیں، زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی فائرنگ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے