عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے

Aug 27, 2025 | 18:22:PM
عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے، ایک بیان میں کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ کل پارلیمنٹ جاؤں گا اور وہاں غزہ پر بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے، غزہ پر بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوئے پر بات کروں گا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں مظالم رکنے تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرنے والے ملک سے تجارت نہیں کرنی چاہیے۔