پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی

Aug 27, 2023 | 09:36:AM
ڈالر کا اتار چڑھاو اور سیاسی کھنچا تانی کے باعث غیرملکی خریدار نے پاکستانی مصنوعات سے منہ موڑ نے لگےرواں مالی سال کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر کا اتار چڑھاؤ اور سیاسی کھنچا تانی کے باعث غیرملکی خریدار پاکستانی مصنوعات سے منہ موڑ نے لگے،رواں مالی سال کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

فیصل آباد کے صعنتکاروں کا کاروبارچلنا دشوارہو گیا،روئی ،دھاگے اور بیڈ شیٹ برآمد ت سب سے زیادہ کمی ہوئی۔ گذشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19.32ارب ڈالرزجبکہ رواں برس 16.50 ارب ڈالر رہیں۔

روئی میں 104 فیصد،دھاگہ 30فیصد،بیڈشیٹ 18.46،نٹ وئیرمیں 17.46فیصد ،کاٹن کلاتھ 19.11 فیصد جبکہ ہوم ٹیکسٹائل میں 15.37 فیصد تک برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  کا کہنا تھا کہ پورے سال میں ہم اسی کشمکش میں رہے ہیں، کبھی ایل سیزکھل جاتی ہیں کبھی کوشن نکل آتا ہے کبھی نہیں ،حکومت کو واضح پالیسی دینی ہے۔

 مزید پڑھیں:دوران پرواز دو فوجی طیارے ٹکرا گئے، 3 پائلٹ ہلاک

ایکسپورٹرزکے مطابق آسمان کو چھوتی انرجی قیمتوں کو کم کرکے ہی ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہے۔