بجلی بلوں میں کونسے ٹیکسز لگتے ہیں؟ کونسے صارفین اضافی ٹیکس دیتے ہیں؟

Aug 27, 2023 | 00:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بجلی کے مہنگے بلوں میں کون کون سے ٹیکسز لگتے ہیں اور ان میں کون سے صارفین اضافی ٹیکس دیتے ہیں؟ تمام تر تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بجلی کے بلوں میں 8 مختلف ٹیکسز کے ساتھ  3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی وصولیاں جاری ہیں، 24 نیوز کی جانب سے ایف بی آر میں رجسٹرڈ فائلرز صارفین کیلئے اہم معلومات ہیں، فائلر صارفین کے بجلی کے بلوں میں  انکم ٹیکس دینے والوں کیلئے بھی خوشخبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

ایسے صارفین جو فائلر ہیں اور بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس دے رہے ہیں وہ فوری پی آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی میں رجسٹریشن کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس نہیں آئے گا، ٹیکسز کے ساتھ مہنگی بجلی کی بڑی وجہ کیپسٹی پیمنٹ کی بھی ہے، صرف رواں سال تخمینے کے تحت 2 ہزار 800 ارب روپے کی بجلی کی خریداری ہوئی جس میں 2000 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کیلئے مختص ہوئے، اگلے مالی سال 2 ٹریلین روپے کیپسی پیمنٹ کی مد میں ادا کرنے ہیں۔