امریکی صدر نے داعش پر حملوں کا حکم دے دیا

Aug 27, 2021 | 14:00:PM
 امریکی صدر نے داعش پر حملوں کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دار  داعش خراسان کو  قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نےوائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے حوالے سے داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے، ان کا کہنا تھا طالبان اچھے لوگ نہیں ہیں لیکن کابل ائیرپورٹ تک راستہ کھلا رکھنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔

 جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی داعش اور کابل کی جیلوں سے نکلنے والے افراد کر رہے تھے، حملے کے ذمہ دار جہاں کہیں بھی ہوئے انہیں  اس حملے کی قیمت ادا مجبور کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ذمہ داروں کو اپنی طاقت سے اور اپنی مرضی کے مقام پر بھرپور جواب دیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے بڑے بڑے انجینئر فیل ۔۔ کچھی کے ماہی گیروں نے جہاز نکال لیا