بنگلہ دیش کے 7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سیلم رضا) بنگلہ دیش کے 7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے 7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اموات اتوار کی صبح سے رات تک ہوئیں۔
ان میں سے پانچ گائبندھا میں، دو سراج گنج میں، دو جمال پور میں، دو ٹھاکرگاؤں میں، ایک بوگرہ میں، ایک ناٹور میں اور ایک پنچ گڑھ میں۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ ڈھاکہ یونیورسٹی کے اپراجیو بنگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو طالبات زخمی ہو گئیں۔ انہیں اتوار کی رات بے ہوشی کی حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔طالبات میں صوفیہ اختر (22 سال) اور فرح اختر (22سال) ہیں۔
یہ دونوں دارالحکومت ڈھاکہ کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔
ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے دو طالب علموں کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کردہ شرائط پر امریکا کا جواب آ گیا