عمان میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

Apr 27, 2025 | 22:14:PM
 عمان میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اتوار کے روز سلطنت عمان کے جنوبی حصے میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اس زلزلے کا کوئی اثر محسوس نہیں کیا گیا۔

یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (NCM) کے مطابق  زلزلہ 27 اپریل 2025 کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:32 بجے پیش آیا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی،NCM نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس زلزلے سے یو اے ای میں کسی قسم کا اثر یا نقصان نہیں ہوا اور صورت حال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔

  ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات اور گرد ونواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلہ