نوازشریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری

Apr 27, 2022 | 14:18:PM
نوازشریف کے بعد اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت  نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا جس کی تصدیق سابق وزیر خزانہ نے خود بھی کر دی ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  اسحاق ڈار نے پاسپورٹ جاری ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ  کے اجراء سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنی دستاویزت جمع کرادیں، آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری ہوجائے گا، اسحاق ڈار کو عام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے،   پاسپورٹ ملنے کے بعد وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

واضح رہے کہ 25 اپریل کو لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو10 سال مدت میعاد کا حامل پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلے میں تاخیر۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی