فیصلے میں تاخیر۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

Apr 27, 2022 | 13:11:PM
 فیصلے میں تاخیر۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کیجانب سے، پاسپورٹ واپسی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

مریم نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کل کی ٹکٹ تھی، اتنی جلدی پٹیشن پر فیصلہ ممکن نہیں تھا، موکل کی ہدایت ہر درخواست واپس لے لی ہے۔ مریم نواز نے عمرہ کرنے اور پھر لندن جانے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی تھی۔

 واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز کی پاسپورٹ کی درخواست پر تین مرتبہ بینچ تحلیل ہوا تھا، پہلے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت سے معذرت کی تھی۔دوسری بار جسٹس فاروق حیدر اور تیسری بار جسٹس اسجد جاوید گھرال نے معذرت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ   مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔ مریم نواز کیخلاف نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

  نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کے علاوہ تمام ملزم بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ مریم بھی بیرون ملک چلی گئیں تو خدشہ ہے واپس نہیں آئیں گے۔عدالت نےدرخواست واپس لینےکی بنیادپرخارج کردی.

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی