حنا پرویز نےعمران خان کے فالورز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Apr 27, 2022 | 13:44:PM
حنا پرویز بٹ، فائل فوٹو
کیپشن: حنا پرویز بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ  مجھے عمران خان جیسے ذہنی مریض کے فالوورز کی ذہنی حالت پر بھی شک ہے۔
 تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے فالوورز  کو دماغ کے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کا مشورہ دے دیا۔

حنا پرویز بٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان جیسے ذہنی مریض کے فالوورز کی ذہنی حالت پر بھی شک ہے، آپ نارمل نہیں۔

 حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے حمایتی افراد کو مشورہ دیا کہ خدارا کسی اچھے دماغ کے ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:      فارن فنڈنگ کیس:ادارہ کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں۔چیف الیکشن کمشنر