معین خان نے شائقین کرکٹ کو اچھی خبر دیدی،فائنل جیتیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری) سابق کرکٹر معین خان کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم ایک بار پھر انڈیا سے ساتھ فائنل کھیل رہی ہے، انڈیا سے دو میچز ہارنے کے بعد امید ہے ٹیم فائنل جیت جائے گی،ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہے ۔
سابق کرکٹر معین خان نے نشتر پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہپاکستان ٹیم ایک بار پھر انڈیا سے ساتھ فائنل کھیل رہی ہے، دو میچز ہارنے کے بعد امید ہے ٹیم فائنل جیت جائے گی،ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہے ،ٹیم کو یکجا ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹرافی جیت سکے،کوشش ہوتی ہے جو کچھ سیکھا ہے اسکو نئی جنریشن تک پہنچایا جائے، ملک کے ینگسٹر سے اُمیدیں وابسطہ ہے۔ بچوں میں کرکٹ کا جنون ہے، کرکٹ کے کھیل میں پرچی نہیں چلتی۔ بچوں کو محنت کرنی چاہیے،پاکستان نے کھیلوں کے درمیان میں بڑا نام پیدا کیا ہے،ہماری قوم میں بہت ٹینلٹ ہے، بچوں کو محنت کرنی چاہیے، مواقع ضرور ملیں گے،ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گلی محلوں سے کھلنے والوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ہم نے بھی اسی طرح کھیل کر ملک کیلئے کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت:’’I LOVE MUHAMMAD‘‘کہنے پر 20مسلمانوں پر مقدمہ،متعدد شہروں میں مظاہرے