بھارت:’’I LOVE MUHAMMAD‘‘کہنے پر 20مسلمانوں پر مقدمہ،متعدد شہروں میں مظاہرے

Sep 26, 2025 | 22:29:PM
بھارت:’’I LOVE MUHAMMAD‘‘کہنے پر 20مسلمانوں پر مقدمہ،متعدد شہروں میں مظاہرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت رکھنا جرم بنا دیا گیا اور ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنے پر ریاستی پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔ 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتاری پر پورے بھارت میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ کے  جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ﷺ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔انتہا پسند ہندوؤں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس نے بھی واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے اور مسلمانوں کی گرفتاری پر پورے بھارت میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔آج بھارتی شہر رائے بریلی میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ ریلی اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کے گھر باہر نکالی گئی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔بھارتی پولیس نے کئی مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں بھی پولیس نے جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والی ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور کئی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب بھوپال اور ممئی سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:27 اور 28 ستمبر کی چھٹیاں منسوخ،ایف بی آر کی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت