جاپان: خاتون بیٹی کی لاش کو 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر گرفتار

Sep 26, 2025 | 22:03:PM
جاپان: خاتون بیٹی کی لاش کو 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان میں 75 سالہ خاتون کو بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ حکام کو منگل کے روز ایباراکی پریفیکچر میں کیکو موری نامی خاتون کے گھر کے فریزر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ملی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ یہ لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے جو 1975ء میں پیدا ہوئی تھی اور اگر ابھی وہ زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 سال ہوتی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ منگل کے روز خود اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ پولیس کے پاس یہ اطلاع دینے آئی تھی کہ اس نے لاش کو فریزر میں رکھا ہوا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے مطابق بیٹی کی لاش سے گھر میں بو بھر رہی تھی اس لیے اس نے فریزر خریدا اور بیٹی کی لاش کو اندر رکھ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!گلوکار نجم شیراز کی دنیا اجڑ گئی