گلوکار نجم شیراز کی والدہ طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں

Sep 26, 2025 | 17:55:PM
گلوکار نجم شیراز کی والدہ طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں
کیپشن: نجم شیراز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں۔ 

نجم شیراز اپنی والدہ کی علالت کے سبب عارضی طور پر کینیڈا منتقل ہو چکے تھے۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ جامع مسجد کوپر روڈ مسی ساگا میں نمازِ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شوبز کی دُنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔  

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی اور اُن کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد آئے گی، وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار بنیں۔
 یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق کردی