اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بالآخر اپنے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ۔
اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پر اس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔

انوشے عباسی نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی، ان کی شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،تا ہم یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔
انوشے عباسی کاکہناہے کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس وقت ان کی والدہ شدید علیل تھیں، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آکر ان کی والدہ سے اس بارے میں سوالات کریں اور انہیں تکلیف ہو،میں اپنی ماں کو بیمار رہتے ہوئے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی، اسی لیے میں نے اس خبر کو میڈیا سے دور رکھا۔
انوشے عباسی کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ان کے زخم بھر گئے ہیں، اسی لیے اب وہ اس معاملے پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کی خاطر اداکاری چھوڑی:فرح حسین
انہوں نے 2021 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کے مشکل دور کا بھی ذکر کیا، جب پورے خاندان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا،انہوں نے بتایا کہ ان کے والد 2012 میں انتقال کر گئے تھےاور والدہ کے جانے کے بعد تمام بہن بھائی ایک دوسرے کے اور قریب ہو گئے، کیونکہ یہی ان کے والدین کی خواہش تھی۔
انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ اب وہ اس صورتحال کے ساتھ سمجھوتہ کر چکی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
واضح رہے انوشے عباسی پیارے افضل سمیت سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔