سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا )لیسکو نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں ادائیگیاں کی جائیں گی اور نیپرا پالیسی کے تناظر میں صارفین کو رقوم واپس کرنے کا عمل مکمل کیا جائیگا۔
صارفین بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لئے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں گے،متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا،انسپکشن کر کے ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی بورڈکے تحت میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری
ریونیو آفس سے کیس فنانس کو بھجوا کر منظوری لی جائیگی اورمنظوری ملنے پر ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی قیمت کراس چیک کی صورت میں ادا کر دی جائیگی۔