گرج چمک کے ساتھ بارش :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ہنڈریڈانڈیکس نے 160101 کا سنگ میل عبور کرلیا
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔