نئی تاریخ رقم،ہنڈریڈانڈیکس نے1لاکھ 61ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا،ڈالربھی سستا

Sep 26, 2025 | 09:40:AM
نئی تاریخ رقم،ہنڈریڈانڈیکس نے1لاکھ 61ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا،ڈالربھی سستا
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہنڈریڈ انڈیکس نے1لاکھ 61ہزار کی سطح بھی عبورکرلی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈکی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی،ہنڈریڈانڈیکس میں 2ہزار524پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ61ہزار804کی سطح پرٹریڈکررہاہے جبکہ انڈیکس میں 1لاکھ61ہزار837کی سطح تک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:رہائشی و تجارتی عمارتوں کے کرائے آئندہ پانچ سال تک نہ بڑھانے کافیصلہ
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 59 ہزار 281 کی سطح پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 67 کروڑ مالیت کے شیئرز 55 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق  11 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے کا ہو گیاہے۔