نواز شریف کی وطن واپسی پر خواتین کو خصوصی ٹاسک مل گیا

Sep 26, 2023 | 14:44:PM
نواز شریف کی وطن واپسی پر خواتین کو خصوصی ٹاسک مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ن لیگ کا نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ،پارٹی قیادت نے مریم نواز کو خواتین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دیئے۔
 مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ مزید فعال اور متحرک کریں گی،مریم نواز لندن سے واپسی پر خواتین ونگ کے ساتھ خصوصی اجلاس کریں گی،گزشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائینگے۔

ضرورپڑھیں:ن لیگ کے سخت ردعمل کے بعد سرفراز بگٹی کا یو ٹرن

خواتین رہنما اپنے اپنے علاقوں میں گھریلو اور نوجوان خواتین تک پارٹی کا پیغام بھی پہنچائیں گی،ٹاسک پورےکرنیوالی خواتین رہنماؤں کومخصوص نشستوں کیلئےنامزدکیاجائےگا۔اس کے علاوہ 5سال کےدوران صوبائی اسمبلی میں بہترکارکردگی دکھانےوالی خواتین کوقومی اسمبلی کیلئےنامزدکیاجائیگا۔