پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

Sep 26, 2022 | 21:09:PM
پی ٹی آئی، رکن صوبائی اسمبلی، گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈہ پور کے گھر پر فائرنگ سے سیکورٹی پرمامور کانسٹیبل شہیدہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کلاچی سے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈہ پور کے گھر پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان شہید ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی آغاز خان کے والد سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ اور چچا سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ بھی خودکش حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی