عوام کو جمہوری و معاشی حقوق چھیننا ہوں گے۔بلاول بھٹو

Oct 26, 2021 | 21:04:PM
عوام۔حقوق۔احتجاج،پیپلز پارٹی
کیپشن: بلاول بھٹو۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سچل کالونی میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل سومرو ، خورشید جونیجو، سردار شاہ، ضیا عباس رضوی، سہیل سیال، گھنور اسران، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری، انور لہر، عمران جتوئی ،وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، ماجد بروہی، کامران اوڈھانو، عبدالباری عباسی، مٹھل سومرو، علی گوہر سانگی، علی نواز شیخ، شیر محمد لغاری ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی کھوسو سے ان کے عزیز ماما گل محمد کھوسو ،وہاب رند سے ان کے بھتیجے ، منظور عمرانی سے ان کے عزیز بچل عمرانی ،مبین بررڑو سے ان کے عزیز اکرم بررڑو، روشن علی عمرانی ان کے صاحبزادے ندیم علی عمرانی جبکہ امتیاز ناریجو سے ان کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔
اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا، حل سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری ضلع کے مسائل کے حل کے حوالے سے کارکنان و عہدیداران و معززین سے مکالمہ کرتے رہے اور مسائل کے فوری حل کے لئے ہدایت بھی جاری کیں ۔بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے بعد عوام کو ایسے بحرانوں میں پی پی پی کا کردار یاد دلانے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے دور میں دور میں نہ صرف روزگار ملا بلکہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا فیصلہ۔۔انٹر پاس طلبا کیلئے پرائیویٹ کالجوں کے دروازے بند