افغان ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے خطرہ ہے، شاہد آفریدی

Oct 26, 2021 | 10:44:AM
افغان ٹیم خطرے کی علامت
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کپتان نے کہا ہے کہ افغانستان کی  ٹیم یقیناً بڑی ٹیموں کے لیے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ  سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی، عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

  شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

 مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا، امریکا کا عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان