شرجیل میمن کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی سپیڈ ٹرین کےلیے تعاون کی اپیل کردی۔
کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اربن موبیلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ییلو لائن بی آر ٹی پر فیصلے عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہے، حکومت سندھ کے زیر انتظام گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔