لبیک اللھم لبیک: لاکھوں مسلمان آج فریضہ حج ادا کریں گے

May 26, 2026 | 08:28:AM
لبیک اللھم لبیک: لاکھوں مسلمان آج فریضہ حج ادا کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لبیک اللھم لبیک:دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان آج فریضۂ حج ادا کریں گے، جہاں حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے حجاج کرام میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کی۔

عازمینِ حج نے منیٰ میں قیام کے دوران زیادہ تر وقت عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں گزارا۔

شدید گرمی کے باعث حجاج کو محفوظ رکھنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا رہا جبکہ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

حکام کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے تقریباً 18 لاکھ عازمینِ حج منیٰ پہنچ چکے ہیں، جبکہ آج وقوفِ عرفہ کے لیے بڑے قافلے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔