کراچی: بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں منعقد ہوا جہاں نمازِ عید ادا کی گئی۔
عید کے اجتماعات میں ملک میں امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، شہریوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
بوہرہ برادری کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں دن قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کے جنوبی ایران میں نئےفضائی حملے،ڈرون لانچنگ تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹکام