مولانا فضل الرحمان سے سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کی ملاقات، جے یو آئی میں شمولیت کااعلان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان سے ڈاکٹر مجیب الرحمان ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بلوچستان سے سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان نے ملاقات کی اور جےیوآئی میں شمولیت میں اعلان کردیا۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر مجیب پارٹی شمولیت پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،امیر جےیوآئی بلوچستان مولانا عبدالواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا سید محمود شاہ ،مرکزی مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی، ایم پی اے اصغر ترین،حاجی نعمت ادوزئی موجود تھے۔
ڈاکٹر مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ جےیوآئی میں شامل ہوکر جےیوآئی بلوچستان کی قیادت کے ساتھ ملکر بلوچستان کی عوام کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے بعد فرانسیسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آ گیا