یورپ میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملازمت کیلئے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے اٹلی اور سپین میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔
ایف آئی اے ملتان زون نے لودھراں اور ولایت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کے نام سےہوئی، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مدثر نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین کا ورک ویزا دینے کیلئے 11 لاکھ 47ہزارہتھیائے جبکہ ملزم مرتضیٰ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے6 لاکھ 15 ہزار روپے لیے لیکن ملزمان شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہےاوررقم لیکرروپوش ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سےلاکھوں روپےلیے،ملزم صداقت نےبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 70 لاکھ روپے لیے،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہریوں کوکشتی سےسینیگال سےیورپ اسمگل کی کوشش کی،حادثہ پیش آیا، حادثے کےبعد سے شہری لاپتہ ہیں ،ایف آئی اے
مرزانعیم نےشہری کواسپین ملازمت کاجھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے،ایک ہزارڈالرلیے جبکہ ملزم نے شہری کواسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور کشتی سے یورپ اسمگل کی کوشش کی لیکن شہری نےکشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کا تھپڑ لگنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا