راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران مبینہ طور پر 1.64 بلین روپے بد عنوانی میں ملوث

May 26, 2025 | 19:13:PM
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران مبینہ طور پر 1.64 بلین روپے بد عنوانی میں ملوث
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے)  کے افسران مبینہ طور پر بد عنوانی میں ملوث نکلے۔ 

ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈی جی انٹی کرپشن کو خط لکھ دیا،آر ڈی اے کے بینک اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر 1.64 بلین روپے  خورد برود کئے گئے،پیسے خورد برود کرنے میں سابقہ ڈائریکٹر فائنانس، موجودہ ڈائریکٹر فائنانس، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس، موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس سابقہ اور موجودہ ڈائریکٹر فائنانس شامل ہیں، خط میں لکھا گیا ہےکہ محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نامزد افسران کے خلاف کاروائی کرے،ملزمان سے بدعنوانی کی رقم وصول کی جائے۔

ذرائع کے مطابق رقم میٹرو بس کی تزین و آرائش کے لیے مختص تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا