عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے،چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ٹیکنالوجی انصاف کی فراہمی، شفافیت اور رسائی کا ذریعہ ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں عدلیہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سمپوزیم کا انعقادکیا گیا۔ٹیکنالوجی سمپوزیم کا انعقاد لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کیا،جسٹس شاہد وحید نے عدالتی نظام میں آئی ٹی کی پیشرفت پر روشنی ڈالی،چین، ترکی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے عدالتی اصلاحات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خطاب کیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ میں ای فائلنگ، ویڈیو لنک، کیو آر کوڈ اور ڈیٹا اینالیٹکس کا آغاز کیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ٹیکنالوجی انصاف کی فراہمی، شفافیت اور رسائی کا ذریعہ ہے،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی آئندہ میٹنگ میں ڈیجیٹل اصلاحات زیر غور آئیں گی،اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے تمام اداروں کو ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا یکم جون سے پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں